Anjuman-E Rahmania Ahmadia Sunnia Trust

منقبت – محمد عبید الحق نعیمی

منقبت – محمد عبید الحق نعیمی

منقبت
بتقریب عرس سرپاقدس قطب الارشاد پیر طریقت وشریعت واقف اسرارِ حقیقت معرفت میزابِ رحمت مرشدنا حضرۃ العلام حافظ آلِ رسول سید محمد طیب شاہ علیہ الرحمۃ والرضوان بروزدوشنبہ ۱۵ ذی الحجہ ۱۴۳۷ ؁ ھ بمطابق ۱۸ سمتبر ۲۰۱۶ء ؁

عشق مصطفٰے دیاہے پیر طیب شاہ نے
لاکھوں یکجا کردیاہے پیر طیب شاہ نے
سنیّت کا رنگ لگایا سید احمد شاہ نے
جس میں دونا رنگ دیاہے پیر طیب شاہ نے
اہل سنت کاہے مرکز احمدیہ سنیہ
کشتیِ نوح کہہ دیاہے پیر طیب شاہ نے
بارھویں جشنِ جلوسِ کو سجانے کیلئے
اوّلاً حکم دیاہے پیر طیب شاہ نے
عید میلادالنبی سے باطلانِ دین کو
خاک میں دفنہ دیاہے پیر طیب شاہ نے
سلسلۂ قادریہ میں جوداخل ہوگیا
اللہ سے ملا دیا ہے پیر طیب شاہ نے
پیر طاہر ٗ شاہ صابر غوثیّت کادونہر
تشنہ لب کو دیدیاہے پیر طیب شاہ نے
علم ظاہر ٗ علم باطن سلسلۂ غوث کو
زندہ جاوید کر دیاہے پیر طیب شاہ نے
ترے دامن میں نہیں کچھ ہے نعیمی ناتواں
جوملا تجھلوکو دیاہے پیر طیب شاہ نے

از کفش بردار مرشد برحق
محمد عبید الحق نعیمی 
شیخ الحدیث جامعہ احمدیہ سنیہ عالیہ

۔ چیٹاگانگ بنگلہ دیش

Tags:

Share:

Leave Your Comment